اسلام علیکم ! آج آپ کو الائچی کے فائدے بتایئں گے۔الائچی جتنی زیادہ چھوٹی ہے ،یہ اتنے ہی زیادہ اپنے اندر فائدے سموئے ہوئے ہے۔ قدیم زمانے میں الائچی کو بطور ادویات کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا ،آگر آج سے 5 صدیا ں پیچھے دیکھیں تو الائچی کومختلف بیماریوں کے علاج کیلیے ادویات کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا لیکن بد قسمتی آج ہم نے اس کو استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم مختلف بیماریوں کے شکار ہیں۔الائچی کو اگر اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کی ہر نعمت ایک بڑی نعمت ہی ہے لیکن اُن بڑی نعمتوں میں الائچی ایک بڑی نعمت ہے۔۔
"تو آئیے آپ کو الائچی کے کچھ کمال کے فائدے بتاتے ہیں "
الائچی آپ کے نظامِ انہظام کو بہتر بناتی ہے۔الائچی کے روزانہ استعمال سے آپ کا معدہ بھی تندرست رہتا ہے۔ایک مطالعہ کے مطابق آگر آپ الائچی کو روزانہ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کےجگر سے بائل(Bile)خارج کرواتی ہے جس سے آپ کا معدہ طاقت ور اور کھانے کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔جن لوگوں کو قبض کی شکائت ہے وہ بھی روزانہ ہر کھانے کے بعد ایک یا دو دانے الائچی کے استعمال کریں ۔انشااللہ بہت جلد آگر آپ ایسا کریں گے توآپ کو اس سے بہت زیا دہ فائدہ ملے گا۔ الائچی کو آگر آپ چائے میں ڈال کر استعمال کریں گے تو بواسیر جیسی بیماری سے بھی نجا ت حاصل کر سکتے ہیں۔الائچی کےاستعمال سے السر بھی ٹھیک ہوتا ہے۔جن کو کھانا کھانے کے بعد سینے میں جلن ہو تی ہے ہوتی ہے وہ الائچی کا استعمال کریں ۔جن بچوں کو پیٹ میں کیڑے ہیں وہ الائچی کا استعمال کریں.
الائچی ایک Antioxidantکے طور پر کام کرتی ہے جس سے آپ کے دل کی صحت برقرار رہتی ہے ۔مزید الائچی کے اندر فائبرز ہوتے ہیں جس سےکولیسڑول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔آج کل بہت سے لوگ دل کے مریض ہیں تو آپ الائچی کا استعمال لازمی کریں جس سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے اور آپ کا دل تندرست رہتا ہے۔4سے5دانے الائچی کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبالیں ،2منٹ تک اُبالیں اور بعد میں اس پانی کو چھان لیں اور ایک کپ میں علیحدہ کر لیں ۔اس کو آپ ٹھنڈا کرکے استعمال کریں جس سے آپ کو پینے میں بھی مزہ آئے گا اور آپ فائدوں سے بھی فیض یاب ہو سکیں گے۔
ایک مطالعہ میں یہ بات نکل کر آئی کہ آگر آپ ڈپریشن میں رہتے ہیں ،ڈپریشن کا شکا ر ہیں تو آپ الائچی کا استعمال کریں۔اس کی چائے بنا کر استعمال کریں جس سے آپ کے ذہن کو سکون ملے گا اور آپ ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری سے نجات حاصل کرسکے گیں۔
الائچی دمہ کے مریضوں کو دمے سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔دمہ میں سانس کی تنگی اور بلغم کا جمع ہونا بہت عام ہے لیکن الائچی کے استعمال سے سانس لینے بھی آسانی آتی ہے اور بلغم کو بھی کھو لتی ہے جس سے سانس لینے میں مدد ملے گی۔
شوگر ایک بہت عام مرض ہے اور یہ نوجوان سے لے کر بزرگوں تک لوگوں کو ہے،اور بہت سے لو گ آج جگہ جگہ شوگر کے علاج کیلیے دھکے کھاتے ہیں لیکن الائچی ایک ایسی نعمت ہے جس میں شوگر کا علاج موجود ہے ۔سائنس کے مطابق ،الائچی میں Manganeseمینگنیزہے جو شوگر کو جڑ سے ختم کرتا ہے تو آگر آپ شوگرسے نجات پانا چاہتے ہیں تو آپ الائچی کا استعمال کریں۔
الائچی جہاں انتے فائدےآپنے اندر سموئے ہوئے ہے اس میں ایک بہت اچھا اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کے منہ کی بدبو کو ختم کرتی ہے۔ظاہری بات ہے کہ آگر آپ کے منہ بدبوآتی ہو گی تو جب آپ کسی سے بات کریں گے تو سامنے والا آپ سے جان چھڑائے گا تو ایسے اچھا نہیں لگتا ۔آپ الائچی آپنی جیب میں رکھا کریں اور 1یا 2 دانے الائچی کے چبایا کریں جس سے آپ کے منہ سے بدبو نہیں آئے گی۔جہا ں آپ چیونگم کا استعمال کرتے ہیں وہاں الائچی کا استعمال کریں ۔
الائچی کا استعمال بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتا ہے ۔جن عورتوں اور مردوں کا بلڈپریشر نارمل نہیں رہتا وہ الائچی کا استعمال کریں انشااللہ کھبی ڈاکڑوں کے پا س جانا نہیں پڑے گا،کیونکہ الائچی کے اندر بےشمار منرل اور وٹامن موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو نارمل کرتے ہیں۔
روزانہ صبح نہار منہ 1یا 2 دانےالائچی کاستعمال کریں۔
الائچی کا استعمال مردانہ کمزوری کو دور کرتا ہے ۔الائچی کے اندر زنکZincموجود ہو تا ہے جو آپ کے مردانہ ہارمون کو بڑھاتا ہے ،جب آپ کا مردانہ ہارمون بڑھا تو سپرم زیادہ بنے گے ۔جب سپرم زیادہ بنے تو آپکی مردانہ کمزوری بھی ٹھیک ہو جا ئے گی۔
میرے پیارے دوستو یہ ہیں الائچی کے کمال کے فائدے تو آگر آپ الائچی کے ان فائدوں سے فائدہ اٹھانا چاہتےتو الائچی کو آپنی خؤراک کا حصہ بنائے جس سے آپ کو فائدہ ملے گا انشااللہ۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو اس آرٹیکل سے معلومات ملی ہو گی آگر اچھی لگی ہے تو دوسرے لوگوں کے ساتھ شئیر کریں جس سے وہ لوگ بھی اس معلومات سے فیض یا ب ہو سکیں،شکریہ۔
No comments:
Post a Comment