Breaking

Thursday, April 8, 2021

Joron K e Dard Ka Ilaj In Urdu/Hindi


 جوڑوں کے درد کا علاج

اسلام علیکم-آج کےٹائم میں جوڑوں کادرد عام ہوچکا ہے ،چھوٹے سے لے کر بڑھوں تک یہ درد عام ہے۔اس کی کچھ وجوہات ہیں جس کی وجہ سےکم عمرمیں یہ مسلہ بن جاتاہے۔سب سے بڑی وجوہات تو آپ کی غذا ہے کہ آپ کیا کھا رہے ہو۔اگر آپ کی غذا میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی ہے توآپ اس درد کے کے شکار ہوسکتے ہیں۔دوسری طرف اگر آپ ورزش کم کرتے ہیں اپنے مسلز کو حرکت میں نہیں رکھتےتو جوڑوں کا درد لاحق ہوسکتا ہے۔آج میں آپ کو کچھ ایسی چیزیں کھانے کو اور کرنے کو بتاوں گا جس سے آپ کا  جوڑوں کا دردکاٹھیک ہو سکتاہے۔

Knee Old Care - Free photo on Pixabay

 

۔ ہلدی

ہلدی کے روزانہ استعمال سے جوڑوں کا درد کم ہو سکتا ہے ۔ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہلدی میں پایا جانے والا کیمیکل (کرکیومن) جسم کے سارے دردوں کو کم کرتا ہے ۔اسی وجہ سے جب بھی کسی کو اندرونی چوٹ لگے تو ہم اسے ہلدی والا دود دیتے ہیں اس کی مین وجہ یہی ہے کی اس میں پایا جانے والا کیمیکل درد کی شدت کو کم کرنے معین بہت ہی مفید ہے۔

Bowl with turmeric close-up on a dark background with fres… | Flickr

٭طریقہ استعمال

روزانہ ایک چٹکی ہلدی کی دودھ میں ڈال کر استعمال کریں۔

ہلدی کو آپ چائے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔۔

 

ایلوویرا

الو ویرا متبادل ادویات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ یہ بہت سی شکلوں میں دستیاب ہے ، جیسے گولیاں ، پاؤڈر ، جیل ، اور بطور پتی۔اس کی شفا بخش خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے ، یہ جلد کی چھوٹی خرابی جیسے سنبرن کے علاج کے لئے مشہور ہے ، لیکن اس سے جوڑوں کے درد میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

400+ Free Aloe & Aloe Vera Photos - Pixabay

٭طریقہ استعمال

ایلوویرا کو کاٹ کر متاشرہ جگہ پر لگایئں اور بعد میں اوپر سے پٹی باندھ لیں۔

اس عمل کو دن میں 3بار کریں۔

اس کو کم از کم 3 ہفتے استعمال کر کے دیکھیں۔

 

ادرک

بہت سے لوگ کھانا پکانے میں ادرک کا استعمال کرتے ہیں ، لیکن اس سے دواؤں کے فوائد بھی ہوسکتے ہیں۔ وہی مرکبات جو ادرک کو اپنا مضبوط ذائقہ دیتے ہیں ان میں بھی سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں ، مطالعے سے پتا چلا ہے۔

Ginger Fresh Food - Free photo on Pixabay


٭طریقہ استعمال

-ادرک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ان کو ایک کپ پانی میں بوائل کریں۔3-2منٹ تک بوائل کرتے رہے اور بعد میں اس کو کسی ایک کپ میں علحدہ کر لیں اور ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔



No comments:

Post a Comment

Adbox